Advertisement

کترینہ کیف کی ایک اور ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

کترینہ کیف

بالی ووڈ کی معروف شخصیات عامر خان اور رنویر سنگھ کے بعد کترینہ کیف بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا نشانہ بن گئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار کترینہ کیف ایک بار پھر ایک اور ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ایک تقریب میں فرانسیسی زبان بولتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو میں اداکارہ کو فرانسیسی زبان میں ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں کترینہ کیف کو سینئر اداکارہ بینا کاک کے بارے میں بات کر رہی ہیں، جنہوں نے ایک فلم ‘میں نے پیار کیوں کیا’ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اسے اصل سمجھتے ہوئے اداکارہ کی فرانسیسی زبان میں مہارت کی تعریف بھی کی جبکہ کچھ لوگوں نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب کترینہ کیف کے فین پیج نے وضاحت کی کہ یہ ویڈیو اصلی ہے اور اسے 2019 میں فلمایا گیا تھا جب کترینہ اور سلمان خان نے ممبئی میں بینا کاک کی کتاب کی رونمائی میں شرکت کی تھی لیکن یہ واضح کیا کہ کترینہ نے سینئر اداکارہ کے متعلق فرانسیسی نہیں انگریزی زبان میں بات کی تھی۔

اس میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو میں کترینہ کی تقریر کا فرانسیسی ترجمہ دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ صارفین نے اے آئی کو “انتہائی خطرناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عام لوگوں سمیت مشہور شخصیات سب کے لیے خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ نومبر 2023 میں، مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ بھارتی اداکارہ کی کچھ غیر اخلاقی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کی گئیں تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version