Advertisement

ڈان 3 کیلئے لوکیشن تلاش کرنے کا سلسلہ جاری

ڈان 3

فلم ’ڈان 3‘ سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آ گئیں

فرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے اگست 2023 میں رنویر سنگھ کے ساتھ ڈان 3 کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فروری 2024 میں، فلم کی مرکزی ہیروئن کے طور پر کیارا اڈوانی کے نام کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ اس سال کے آخر میں شروع کی جائے گی جسے چار ماہ کے عرصے میں مکمل کرلیا جائے گا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم کے ایکشن سے بھرپور زیادہ تر سیکونس لندن اور جرمنی سمیت غیر ملکی مقامات پر شوٹ کیے جائیں گے جس کے لئے مناسب لوکیشنز کی تلاش جاری ہے۔

فرحان اختر مبینہ طور پر اپنی اگلی فلم ڈان 3 کے لیے برطانیہ میں لوکیشنز کی تلاش میں ہیں جہاں سے واپسی پر وہ بطور اداکار اپنی فلم پر کام شروع کریں گے۔

ڈان 3 کی شوٹنگ کے آغاز سے قبل، فرحان اختر بطور اداکار اپنی آنے والی فلم کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ ڈان 3 بہت زیادہ پسند کی جانے والی ڈان فرنچائز کی انتہائی متوقع تیسرا سیکوئل ہے۔ فرنچائز کے پہلے سیکوئل میں پریانکا چوپڑا، ارجن رامپال، اور کرینہ کپور خان کے ساتھ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جو کہ 2006 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کے بعد 2011 میں ڈان کا اگلا سیکوئل ریلیز ہوا اور اب ڈان 3 میں رنویر سنگھ مرکزی کردار کی ذمہ داری سنبھالتے نظر آئیں گے جبکہ کیارا اڈوانی خاتون مرکزی کردار ادا کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version