اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

پہلی شادی میں ناکامی؛ اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سونیا حسین نے پہلی شادی میں ناکامی کے بعد دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ مجھ سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں اور اتنی کامیاب ہیں، گھر بھی تعمیر کر لیا ہے، تو اب زندگی میں اور کیا کرنا باقی رہ گیا ہے کہ شادی کرنے کا ارادہ مشکل لگ رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا تعلق اس نسل سے نہیں ہے، آج کل لوگوں میں بنیادی اخلاقیات ختم ہوتی جا رہی ہیں اور میرے لیے یہی اہمیت رکھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا جس خاندان سے تعلق ہے وہاں مجھے کوئی دوسری چیز متاثر نہیں کرتی اور یہ آج کل ختم ہوتی جا رہی ہے۔
سونیا حسین نے کہا کہ جس دن ایسا شخص مل گیا تو ضرور شادی کر لوں گی، شادی چاہے دیر سے ہو لیکن صحیح شخص سے ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

