آئٹم سانگ نہ ہو پھر بھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی

آئٹم سانگ نہ ہو پھر بھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے کہا ہے کہ آئٹم سانگ نہ ہو پھر بھی فلموں میں کام نہیں کروں گی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ کہ اگر فلموں میں آئٹم سانگ نہ ہو پھر بھی فلموں میں کام کرنے کے لیے مختلف مطالبات ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ابھی فلموں میں کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، وہ فلموں میں خود کر پرسکون محسوس نہیں کرتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ ڈراموں میں خود کو زیادہ پر سکون محسوس کرتی ہیں، انہیں ڈراموں میں ہی اداکاری کرنا اچھی لگتی ہے۔
اداکارہ فاطمہ آفندی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ڈراموں میں کام کرنے سے وہ ہر روز ٹی وی پر آتی ہیں، جس سے انہیں لگتا ہے کہ وہ لوگوں سے گھروں میں جاکر ملتی ہیں۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

