Advertisement

سہانا خان کا بریک اپ ہوگیا؟ نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

سہانا خان

سہانا خان کا بریک اپ ہوگیا؟ نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

سال 2023 میں دسمبر میں زویا اختر کی فلم دی آرچیز کی ریلیز کے بعد سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور آگستیا نندا کی ڈیٹنگ کی افواہیں کافی عرصے سے سرخیوں میں ہیں۔

حال ہی میں سہانا خان نے اپنے سوشل میڈیا کاؤنٹ پر اپنے بریک اپ کے متعلق بات کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

جیسے جیسے ویڈیو آگے بڑھتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کا حوالہ نہیں دے رہی تھیں بلکہ وہ بتارہی ہیں کہ انہوں نے اپنے صابن کا برانڈ تبدیل کر دیا ہے، تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ سہانا کا بریک اپ ایک مختلف صابن پر سوئچ کرنے کے بارے میں تھا!

اس ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے اعلان کیا کہ وہ اب لکس کی نئی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ سہانا خان نے سال 2023 میں اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو کیا تھا  اور اب وہ اب اپنی پہلی فیچر فلم کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔

“کنگ” کے عنوان سے بننے والی اس فلم میں سہانا اپنے سپر اسٹار والد شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی جس کی ہدایتکاری سوجوئے گھوش کریں گے جس کی شوٹنگ جلد ہی لندن میں شروع ہونے والی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version