Advertisement

اداکارہ ماہرہ خان کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

اداکارہ بننے کے بعد میرے اہلِ خانہ کو مجھ پر فخر ہے، ماہرہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ میرے لیے یہ تصور کرنا بہت مشکل ہے کہ میرے ہینڈسم ماموں جان اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سُنا ہے کہ سب کے ماموں خاص ہوتے ہیں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے ماموں جان سب سے زیادہ خاص تھے۔

اداکارہ نے اپنا حسین بچپن یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرے ماموں نے مجھے سب سے خوبصورت بچپن دیا، اُنہوں نے میری نانی کو غیر مشروط محبت اور احترام دیا، اُنہوں نے میری خالہ کو باپ کی طرح پالا جبکہ وہ میری والدہ کے بھائی نہیں بلکہ اُن کی روح کے ساتھی تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ماموں نے کبھی سخت لہجے میں بات نہیں کی، وہ ہمیشہ ہر ایک کے ساتھ شفقت سے پیش آتے تھے، وہ کبھی بھی ہمیں صبح بخیر کا میسج کرنا نہیں بھولتے تھے، وہ ہماری خوشی کی وجہ تھے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ماموں کو دُنیا سے رخصت ہوئے دو ہفتے ہوگئے ہیں لیکن اب بھی میرے لیے یہ تحریر کرنا مشکل ہے، یہ وقت میری سوچ سے زیادہ مشکل ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم آپ (ماموں) کو یاد کرتے ہیں اور ہمیشہ یاد کرتے رہیں گے، مجھے یقین ہے کہ آپ نانا اور نانی کی بانہوں میں ہوں گے اور آپ کے برابر میں آپ کا بیٹا عُمر بھی ہوگا۔

اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم! میرے مرحوم ماموں اکبر خان کی مغفرت کے لیے دُعا کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version