حج پر جاتے وقت ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا اچھا عمل نہیں، سنیتا مارشل

حج پر جاتے وقت ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا اچھا عمل نہیں، سنیتا مارشل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ حج و عمرے پر جاتے وقت وہاں کے مقدس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا اچھا نہیں لگتا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ حج یا عمرے کی سعادت کے لیے جاتے وقت سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حج یا عمرے کی ادائیگی کے لیے جاتے وقت ایک تصویر یا ویڈیو کو شیئر کرنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن بار بار ہر جگہ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا اچھا نہیں لگتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ویڈیو یا تصویر کے ذریعے ہر کسی کو بتانا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن بار بار ہر چیز کی ویڈیو بنا کر لگانا سمجھ نہیں آتا اور ایسا عمل اچھا نہیں لگتا۔
واضح رہے کہ سنیتا مارشل نے کسی کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے مجموعی طور پر ایسے تمام سوشل میڈیا صارفین کا ذکر کیا جو کہ حج یا عمرے کی ادائیگی کے دوران مقدس مقامات کی بار بار ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

