بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، اداکارہ یشما گل

بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، اداکارہ یشما گل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ یشما گل کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں کیونکہ وہ انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں اور وہ دُنیا کے نمبر ون بیٹسمین ہیں جو کہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی کسی اداکارہ نے نہیں بتایا کہ اُنہیں پاکستانی کرکٹرز کی طرف سے میسجز آرہے ہیں اور اگر میں اپنی بات کروں تو مجھے بھی کبھی کوئی میسج نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری کبھی بھی کسی کرکٹر سے کوئی ملاقات یا بات نہیں ہوئی تو پھر دوستی کیسے ہوسکتی ہے۔
یشما گل نے کہا کہ کرکٹرز کے ساتھ بھی دوستی ہوسکتی ہے، وہ ہمارے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں اور ہمارے ہیرو ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میری بابر اعظم کے ساتھ دوستی ہوجائے گی تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

