معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی یوٹیوب سے کتنا کماتے ہیں؟ رقم جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی یوٹیوب سے کتنا کماتے ہیں؟ رقم جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!
پاکستان کے مشہور و معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے یوٹیوب سے ہونے والی کمائی کے بارے میں حیران کُن انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو ایک میزبان خاتون کے سوال پر جواب دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے اپنی کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ صرف یوٹیوب کی کمائی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ برانڈز کی پروموشنز بھی کرتے ہیں اور یوٹیوب پر وی لاگز وغیرہ بھی بناتے ہیں، اس طرح کُل ملا کر وہ ماہانہ یوٹیوب سے تقریباً ایک سے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کما لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریباً 35 لاکھ روپے بنتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

