Advertisement

عالیہ بہت ہی اچھی شخصیت کی مالک ہیں، رنبیر کپور

عالیہ بہت ہی اچھی شخصیت کی مالک ہیں، رنبیر کپور

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میری اہلیہ اداکارہ عالیہ بہت ہی اچھی شخصیت کی مالک ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار رنبیر کپور نے بتایا کہ جب میں نے عالیہ بھٹ سے پہلی ملاقات کی تھی تو اُس میری عُمر 20 سال جبکہ عالیہ کی عُمر صرف 9 سال تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک فوٹو شوٹ کے سلسلے میں ملاقات کی تھی، فلمساز سنجے لیلا بھنسالی چائلڈ میرج پر مبنی فلم بنانے کی تیاری کررہے تھے اور اس فلم میں مجھے عالیہ کے ساتھ مرکزی کردار کرنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جب بھی کسی کو ہماری پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتا ہوں تو مجھے بہت ہی زیادہ عجیب لگتا ہے کیونکہ ہمارے درمیان 11 سال کا فرق ہے۔

رنبیر کپور نے کہا کہ میں خوش نصیب مرد ہوں کہ میری شادی ایسی لڑکی سے ہوئی جو میری بہترین دوست بھی ہے، ہم دونوں گھنٹوں بیٹھ کر ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں۔

Advertisement

اداکار کا کہنا تھا کہ عالیہ بہت ہی اچھی شخصیت کی مالک ہیں، وہ ایک بہترین اداکارہ، بیٹی، بیوی اور ماں ہیں، میں اُن کی بہت عزت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے 2022 میں شادی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version