سفر کرنے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیتا ہوں، جنید خان

سفر کرنے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیتا ہوں، جنید خان
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عامر خان کے بیٹے اداکار جنید خان نے کہا ہے کہ میں سفر کرنے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیتا ہوں۔
حال ہی میں جنید خان کی نیٹ فلکس پر ’مہاراج‘ ریلیز ہوئی ہے، جس سے انہوں نے فلم نگری میں اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز کیا ہے۔
اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار جنید خان نے بتایا کہ وہ ممبئی میں سفر کیلئے کار نہیں لینا چاہتے ہیں بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ والد چھوٹی چیزوں کے ذریعے بڑے سودے کرلیتے ہیں، میں موثر طریقے سے سفر کرتا ہوں، اکثر رکشے میں چلا جاتا ہوں، ممبئی میں اس میں گھومنا آسان ہوتا ہے اور پارکنگ کی فکر بھی نہیں ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ دراصل میں اپنا مقام تلاش کررہا ہوں، مجھے فیملی کی سپورٹ حاصل ہے، اُن کی طرف سے کوئی دباؤ بھی نہیں ہے۔
اداکار جنید خان نے کہا کہ ایک وقت میں ایک قدم آگے بڑھنا ہے، انڈسٹری میں تعلقات استوار کررہا ہوں، خود کام کی تلاش میں ہوں، مہاراج کی ریلیز کے بعد سے شائقین سے تعلق مضبوط ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News