Advertisement

بیٹے اور بیٹیوں کے لئے قوانین اور اصول ایک ہونے چاہیے، مریم نفیس

بیٹے اور بیٹیوں کے لئے قوانین اور اصول ایک ہونے چاہیے، مریم نفیس

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ بیٹے اور بیٹیوں کے لئے قوانین اور اصول ایک ہونے چاہیے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں جب کسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوتی ہے تو وہ خوشی سے ناچتے ہیں اور فخر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں بیٹا دیا ہے، پھر وہی بیٹا بڑا ہو کر کُھلے سانڈ کی طرح سڑکوں پر گھومتا ہے اور خواتین کو تنگ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بیٹوں کو ہر چیز کی اجازت ہے، وہ چاہے کچھ بھی غلط کرلیں اُنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ بیٹیوں پر ہزاروں پابندیاں لگا دی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بیٹی کے لیے مغرب سے پہلے گھر آنا لازمی ہے تو بیٹے کو بھی مغرب سے پہلے گھر بُلایا جائے، جو قوانین اور اصول بیٹیوں کے لیے بنائے گئے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو کریں۔

مریم نفیس نے کہا کہ اس معاشرے میں تو بیٹا ساری رات جاگتا ہے، دن کے چار بجے سو کر اُٹھتا ہے اور مغرب کے بعد گھر سے باہر نکل جاتا ہے۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ لڑکیوں کو رات کے 8 یا 9 بجے گھر سے باہر نکالیں، میں صرف اتنا کہہ رہی ہوں کہ بیٹوں کو بھی مغرب کے وقت گھر میں بُلائیں، ایسا کرنے سے کم از کم شہر محفوظ تو ہوجائے گا۔

انہوں نے والدین سے سوال کیا کہ آپ بیٹیوں کی تو بہت اچھی تربیت کررہے ہیں لیکن بیٹوں کو کیا سِکھا رہے ہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version