Advertisement

لیڈی ڈیانا کی طرح شہزادی بننے کے خواب دیکھتی تھی، حریم فاروق

لیڈی ڈیانا کی طرح شہزادی بننے کے خواب دیکھتی تھی، حریم فاروق

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ میں بچپن میں لیڈی ڈیانا کی طرح شہزادی بننے کے خواب دیکھتی تھی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ بچپن میں انہیں احساس ہوتا تھا کہ وہ شاہی خاندان کا حصہ ہیں اور وہ ہر وقت لیڈی ڈیانا کی طرح شہزادی بننے کے خواب دیکھتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی لیڈی ڈیانا کی طرح شہزادی بننے کا شوق تھا اور وہ ہر وقت والدین سے یہی پوچھتی رہتی تھیں کہ ان کا شاہی خاندان سے کیا تعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا تھا کہ وہ شاہی خاندان کا حصہ ہیں اور انہیں صرف شہزادی بننے کا شوق ہوتا تھا لیکن والدین انہیں ہمیشہ ایسے خواب دیکھنے سے منع کرتے اور خاموش کراکر بٹھا دیتے۔

حریم فاروق نے کہا کہ جب ان کے ذہن سے لیڈی ڈیانا بننے کا بھوت اترا تو انہوں نے سماجی رہنما مدر ٹریسا جیسا بننے کا سوچا۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پھر انہوں نے غور کیا کہ مدر ٹریسا جیسا بننے کے لیے انہیں بہت ساری قربانیاں دینی پڑیں گی، انہیں بہت کچھ چھوڑنا پڑے گا جو کہ مشکل کام ہے، اس لیے انہوں نے وہ ارادہ بھی ترک کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بچپن میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اداکارہ بننا ہے، مجھے ایسی زندگی نہیں چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ زندگی کو انجوائے کرنے والی خاتون ہیں، وہ جس دن نہ ہنسیں اس دن انہیں لگتا ہے کہ ان کی زندگی کا دن بیکار گزرا۔

حریم فاروق نے مزید کہا کہ مسائل ہر کسی کی زندگی میں آتے ہیں اور مسائل کو ایک دن ختم بھی ہونا ہے لیکن مسائل کا سامنا کرکے اور مسکراکر زندگی گزارنے میں اچھائی ہے اور ہر وقت خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Next Article
Exit mobile version