Advertisement

لڑکی کو ذہنی پختگی سے قبل شادی کرلینی چاہیے، صبا فیصل

لڑکی کو ذہنی پختگی سے قبل شادی کرلینی چاہیے، صبا فیصل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ لڑکی کو ذہنی پختگی سے قبل شادی کرلینی چاہیے۔

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ ‘شادی صحیح وقت پر کرنی چاہیے، میرے زمانے میں لڑکیوں کی شادی 20 سال کی عمر میں ہوجاتی تھی جو غلط ہے، لڑکیوں کو 25 سال سے پہلے شادی نہیں کرنی چاہیے، شادی کی صحیح عمر 25 سال ہے اور 30 سال کی عمر میں شادی میں بہت دیر ہوجاتی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘دیر سے شادی کرنے سے لڑکیاں اپنی روٹین میں ڈھل جاتی ہیں، ربڑ کو بہت دیر تک کھینچیں گے تو اس کا کھنچاؤ ختم ہوجائے گا، انسان پھر کرو یا مرو والی پوزیشن میں آجاتا ہے’۔

صبا فیصل نے کہا کہ ‘لڑکی کے ذہن کی پختگی سے پہلے شادی ہوجانی چاہیے، میں کوئی دقیانوسی بات نہیں کر رہی یہ میرا تجربہ اور خیال ہے ہو سکتا ہے، بہت سے لوگ اس سے اتفاق بھی نہ کریں’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘لڑکیاں جب خود مختار ہوجاتی ہیں تو وہ یہ کہتی ہیں کہ شوہر جو کررہا ہے وہ میں بھی کرسکتی تھی، مجھے اس کے سہارے کی ضرورت نہیں تھی، لڑکی کی خود مختار سوچ بہت غلط ہے اور یہ سوچ تب ہی آتی ہے جب آپ مکمل طور پر میچور ہوچکے ہوتے ہیں، آپ کمانا شروع ہوجاتے ہیں اور پھر آپ ایک پاٹنر دیکھتے ہیں شادی کرلیتے ہیں، شادی چلی چلی ورنہ تو نہ چلی’۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version