اداکارہ نرگس پر شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد؛ مقدمہ درج کرلیا گیا

اسٹیج اداکارہ نرگس نے خود پر شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد کا کیس درج کروا دیا جس کے بعد پولیس نے ان کے شوہر کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، اداکارہ بھائی کے ہمراہ مقدمہ دائر کروانے تھانے پہنچیں۔
تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے اداکارہ غزالہ عرف نرگس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں کا آغاز کردیا۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) تشدد اور جان سے مارنے کی دفعات کے تحت درج کی گئی۔
ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم ماجد بشیر فارم ہاؤس سے نقدی اور زیورات زبردستی گن پوائنٹ پر لینا چاہتے تھے۔
اداکارہ کی جانب سے شوہر کے خلاف تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ دائر کروانے کے بعد پولیس نے ملزم ماجد بشیر کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

