Advertisement

مجھے اب بالی ووڈ پارٹیز میں مدعو نہیں کیا جاتا، منوج باجپائی

مجھے اب بالی ووڈ پارٹیز میں مدعو نہیں کیا جاتا، منوج باجپائی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ مجھے اب بالی ووڈ پارٹیز میں مدعو نہیں کیا جاتا۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار منوج باجپائی نے کہا کہ مجھے کسی سے بھی کوئی بڑا ایشو نہیں ہے لیکن  میں کسی کی پارٹی میں نہیں جاتا اور یہی وجہ ہے کہ لوگ مجھے اب مدعو بھی نہیں کرتے کیونکہ انہیں احساس ہوگیا ہے کہ میں شرکت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ لہٰذا دعوت کے باوجود میری غیر موجودگی انہیں ذلت اور توہین لگتی ہے اور میں اس صورتحال پر بہت خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی مجھے کال نہ کریں کیونکہ میں رات 10 بجے تک سوجاتا ہوں اور ہمیشہ  اپنی صبح کا انتظار کرتا ہوں۔

منوج باجپائی نے کہا کہ میرے بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی کوئی بہت سارے دوست نہیں اور نہ ہی میں زیادہ لوگوں سے ملتا جلتا ہوں۔

Advertisement

اداکار کا کہنا تھا کہ جو لوگ مجھے نہیں جانتے انہیں لگتا ہے کہ میں بہت مغرور ہوں لیکن ایک بار جو مجھے جان لیں تو انہیں میری عادت سمجھ آجاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک شکر گزار انسان ہوں لیکن میری لیے عزتِ نفس اولین ترجیح ہے اور میں اپنی رازداری کی سختی سے حفاظت کرنا پسند کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version