احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق مختصر گفتگو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی
پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر کی سابق اہلیہ سجل علی سے متعلق کی گئی مختصر گفتگو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔
حال ہی میں معروف اداکار احد رضا میر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے سجل کا نام لے کر ان کے کام کی تعریف کی ہے، ساتھ ہی اداکار نے رمشا خان اور دنانیر مبین کے کام کو بھی سراہا۔
احد رضا میر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘دنانیر، سجل اور رمشا تینوں ہی بہترین اداکارائیں ہیں، میرے ان سب کے ساتھ مختلف تجربات رہے ہیں’۔
واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی ہٹ پروجیکٹس کیے، جن میں “یقین کا سفر” اور “آنگن” جیسے مقبول ڈرامے شامل ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News