Advertisement

سیف حسن کو سحر خان اور سجل علی کے درمیان موازنہ کرنا مہنگا پڑ گیا

سیف حسن کو سحر خان اور سجل علی کے درمیان موازنہ کرنا مہنگا پڑ گیا

سیف حسن کو سحر خان اور سجل علی کے درمیان موازنہ کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سیف حسن نام کسی تعرف کا محتاج نہیں، وہ ایک باکمال ہدایت کار اور بہترین اداکار ہیں۔

سیف حسن نے بطور ہدایت کار جتنے بھی پراجیکٹس کیے ان میں ان کا غیر معمولی کام ہمیشہ ہی مداحوں کی جانب سے سراہا گیا، عمدہ اسکرپٹ سے لے کر کردار کی مناسبت سے اداکاروں کا چناؤ تک میں ان کے منجھے ہوئے ہدایت کار کی جھلک دکھائی دیتی ہے، یہاں تک کہ وہ اپنی بہترین ٹیم کے لیے بھی جانے جاتے ہیں جس میں مصطفی آفریدی اور ہم ٹی وی شامل ہیں۔

 ان کے مشہور ڈرامے سنگ مر مر، سنگ ماہ اور زرد پتوں کا بن شامل ہیں، جبکہ ڈرامہ سیریل تن من نیل او نیل صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا، شائقین نے اس ڈرامے کی کاسٹ کو بے حد پسند کیا۔

سیف حسن نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران کہا کہ ڈرامہ سیریل تن من نیل و نیل میں سحر خان نے اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے سجل علی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Advertisement

 ان کا مزید  یہ بھی کہنا تھا کہ سجل نے نادان سے انکار کردیا اور پھر جب وہ اسے تن من نیل او نیل میں سائن کرنا چاہتے تھے تو سجل نے فون نہیں اٹھایا۔

اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے جس میں صارفین نے سحر کا موازنہ سجل علی سے کرنے پر حسن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سحر خان کا سجل سے موازنہ کرنے کی اصل وجہ سجل کا کردار سے انکارکرنا تھا۔

 سجل کے ایک اور مداح نے کہا، مجھے خوشی ہے کہ سجل نے تن من نیل و نیل کو ٹھکرا دیا کیونکہ وہ پہلے ہی سماجی مسائل پر متعدد اسکرپٹس کر چکی ہیں۔

 ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ سجل جتنا اچھا کوئی نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ تجربہ کار اور باصلاحیت اداکارہ ہیں، سحر خان کی اداکاری ہر کردار میں یکساں ہے۔

 ایک مداح نے لکھا کہ ڈرامے اور ڈرامے کے ذریعے دیے گئے پیغام کو دیکھیں لیکن سحر خان کو سجل علی سے بہتر ریٹنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر نے خود ہی اسے برباد کردیا۔  ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ سحر خان ایک ابھرتی ہوئی اسٹار ہیں، میں ان کے لیے خوش ہوں لیکن سجل سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version