Advertisement

جان ابراہم کی فلم ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ کے ٹیزر نے مداحوں کے دل جیت لئے

جان ابراہم کی فلم ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ کے ٹیزر نے مداحوں کے دل جیت لئے

بھارتی اداکار جان ابراہم کی فلم ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ کے ٹیزر نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم کی نئی فلم ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں جان ابراہم کے ساتھ سادیہ خاتیب، ریوا تھی اور کُمُد مشرا جیسے اہم کردار بھی نظر آتے ہیں۔

اداکار جان ابراہم کی نئی فلم ایک ایسی دنیا کو پیش کرتی ہے جہاں ہائی سٹیکس ڈپلومیسی اور حقیقی دنیا کے تنازعات کا سامنا کیا جاتا ہے اور جہاں سفارتکار جے پی سنگھ کا کردار جان ابراہم نے ادا کیا ہے جبکہ سادیہ خاتیب نے عظیم سیاسی چیلنجوں کے ساتھ اپنا کردار نبھایا ہے۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک سفارتکار کے پاس ہتھیار نہیں ہوتے بلکہ اس کے پاس صرف ذہانت، حکمت عملی اور الفاظ کا جادو ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ دی ڈپلومیٹ کی ہدایتکاری شیوم نائر اور اسکرین پلے ریتیش شاہ نے کی ہے اور اسے 7 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version