Advertisement

کیا گووندا اور سنیتا کی طلاق ہونے والی ہے؟ وکیل کا بیان سامنے آگیا

گووندا

کیا گووندا اور سنیتا کی طلاق ہونے والی ہے؟ وکیل کا بیان سامنے آگیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کے حوالے سے گووندا کے وکیل کا بیان سامنے آگیا ہے۔

اس حوالے سے گووندا کے وکیل للیت بنڈل نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کی اہلیہ نے چھ ماہ قبل طلاق کی درخواست دائر کی تھی لیکن اب دونوں نے اپنے مسائل خوش اسلوبی سے حل کرلیے ہیں اور دوبارہ اکٹھے ہوگئے ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ ہم لوگ نیو ایئر پر نیپال گئے جہاں ہم نے ایک ساتھ پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا کی اور اب ان دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے، میاں بیوی کے درمیان اس قسم کی چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بھارتی میڈیا پر گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں جس نے سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچا رکھا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گووندا اپنی اہلیہ سنیتا سے 37 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد طلاق لے رہے ہیں جس کی وجہ ایک اداکارہ کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version