Advertisement

کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان کا مداحوں کیلئے خصوصی پیغام

کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان کا مداحوں کیلئے خصوصی پیغام

بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ حنا خان نے اپنی بیماری اور اس کے علاج سے متعلق مداحوں سے کچھ اہم معلومات شیئر کی ہیں۔

اداکارہ حنا خان نے بتایا کہ کینسر کے علاج کے سلسلے میں کیموتھراپی اور پھر اس کے بعد سرجری کا عمل مکمل ہوچکا ہے، اب میں امیونوتھراپی لے رہی ہوں اور اب سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، آپ لوگوں نے ہمت بندھائی اور حوصلہ دیا جس کا شکریہ۔

حنا خان کی یہ گفتگو ایوارڈ شو میں ایک خاتون فوٹوگرافر نے ریکارڈ کی تھی اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنی صحت پر توجہ دینے کی اپیل کی۔

بھارتی اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس وقتاً فوقتاً کینسر کے علاج کے دوران اپنے تجربات اور آگاہی پر مواد بھی شیئر کرتی رہی ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ 37 سالہ اداکارہ حنا خان کو 2024 میں اسٹیج 3 کے بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور تب سے وہ کم ہی میڈیا پر آتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version