Advertisement

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شہندی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شہندی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شہندی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کبریٰ خان کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ خوبصورت شرارے میں برائڈل انٹری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر اداکار گوہر رشید نے سفید کرتا شلوار اور ساتھ سنہرے رنگ کی خوبصورت شال پہن رکھی ہے۔

گوہر اور کبریٰ اسٹیج پر ایک ساتھ ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے بھی دکھائی دیے جبکہ ان کے دوستوں اور اہلِ خانہ نے بھی مختلف ڈانس پرفارمنس پیش کیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے ان ویڈیوز پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اس جوڑی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کے دو نامور اداکار ہیں جو اس وقت اپنی خوبصورت شادی سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جس کا اہتمام مکہ مکرمہ میں کیا گیا تھا۔

دونوں نے 12 فروری 2025 کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا، نکاح کی تقریب نہایت سادہ اور پُروقار تھی، جس میں صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر دونوں نے عمرہ بھی ادا کیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version