Advertisement

ہمیش ریشمیا نے سلمان خان اور اکشے کمار کو اپنی کامیابی کا کریڈٹ دیدیا

ہمیش ریشمیا نے سلمان خان اور اکشے کمار کو اپنی کامیابی کا کریڈٹ دیدیا

بالی وڈ کے معروف میوزک کمپوزر و گلوکار ہمیش ریشمیا نے اپنے کامیاب فلمی کیریئر کے حوالے سے اہم باتیں شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھی اداکار سلمان خان اور اکشے کمار کو اپنی کامیابی کا کریڈٹ دے دیا۔

ہمیش ریشمیا نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے کامیاب کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کی مدد سے ہی میوزک انڈسٹری میں اپنا مقام ملا، سلمان بھائی نے میری موسیقی کی صلاحیتوں کو پہچان کر مجھے ایک نیا موقع دیا ورنہ میں آج سیریل پروڈیوسر ہی ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ والد کی تعلیم نے مجھے موسیقی سے محبت سکھائی، مگر میں اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے میں ناکام تھا، سلمان خان نے میرے اندر چھپے میوزک کمپوزر کو پہچان کر اسے باہر نکلنے میں مدد کی جس سے میری زندگی بدل گئی اور آج ایک کامیاب میوزک کمپوزر ہوں۔

فلم ”صنم تیری قسم“ کے عنوان کی تجویز دینے کے حوالے سے ہمیش ریشمیا نے بتایا کہ ان کا اس میں بھی ایک اہم کردار تھا۔

انہوں نے ایک ہٹ فلم کے عنوان کے طور پر ”صنم تیری قسم“ کا نام تجویز کر کے اس کی کامیابی کی بنیاد رکھی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اکشے کمار کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ اکشے کے ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، جن میں ”کھلاڑی 786“ بھی شامل ہے۔

ہمیش ریشمیا نے مزید کہا کہ اکشے کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگوار رہا اور ان کی کئی فلموں نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version