شاہ رُخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کے خلاف مقدمہ درج

شاہ رُخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کے خلاف مقدمہ درج
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے شہر کوٹا میں بالی ووڈ کے اداکاروں کے خلاف پان مصالحہ برانڈ ’الائچی‘ کی توثیق کرنے پر درج کروایا گیا ہے جس میں گمراہ کن اشتہارات کرنے کا الزام شامل ہے۔
شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کے پان مصالحہ برانڈ کے گمراہ کن اشتہار اور اس کی ٹیگ لائن ’بولو زبان کیسری‘ نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
یہ شکایت موہن سنگھ ہانی نامی ایک شخص نے درج کروائی ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ اشتہار غلط معلومات کو فروغ دیتا ہے، خاص طور پر نوجوانوں کو نشانہ بناتا ہے۔
شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کئی نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور وہ ایسی پروڈکٹ جس میں کیسر (زعفران) شامل نہیں، اس کی توثیق کر کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
درخواست کے مطابق کمپنی نے اس پان مصالحے میں زعفران شامل ہونے کے اپنے دعوؤں کی حمایت کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے، پیکیجنگ پر انتباہ مبینہ طور پر اتنے چھوٹے متن میں لکھا گیا ہے کہ اسے پڑھنا تقریباً ناممکن ہے، جس سے شفافیت کے بارے میں خدشات پیدا ہوتے ہیں۔
درخواست گزار نے اشتہار پر فوری پابندی اور اداکاروں اور کمپنی کے خلاف فوری جرمانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوٹا کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈرسل کمیشن نے شاہ رخ خان، اجے دیوگن، ٹائیگر شروف اور ویمل پان مصالحہ بنانے والے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News