Advertisement

گلوکار علی حیدر نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتا دی

گلوکار علی حیدر نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتا دی

گلوکار علی حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہنا غیر محفوظ ہوگیا تھا اس لئے ملک چھوڑ کر جانا پڑا۔

علی حیدر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے موسیقی سے دور ہونے اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے پاپ میوزک چھوڑ کر نعتیں، حمد و ثنا اور منتقبت پڑھنا شروع کردی تھی گانوں کی طرف ان کا رجحان کم ہوگیا تھا جس کے بعد ان کیلئے حالات مشکلات سے بھر گئے اور انہیں دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔

علی حیدر کے مطابق ان کے والد کا پرنٹنگ پریس تھا جو ان کو بند کرنا پڑا اور وہ گھر بیٹھ گئے کیونکہ دھمکیوں کی وجہ سے وہ بھی غیر محفوظ اور ان کے اہل خانہ بھی، جس کے بعد ان کی والدہ نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہونے کا مشورہ دیا۔

گلوکار نے مزید بتایا کہ ایک پرانے دوست جن کے ہمراہ وہ کئی کنسرٹ کر چکے تھے نے انہیں امریکہ بلا لیا اور وہ کام کیلئے وہاں گئے تاہم بیوی بچوں کے ساتھ وہیں سیٹل ہوگئے اور اب وہ وہاں ریڈیو شوز کرتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version