نیلم منیر کا شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کی افواہوں پر وضاحتی بیان سامنے آگیا

نیلم منیر کا شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کی افواہوں پر وضاحتی بیان سامنے آگیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا شادی کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی افواہوں پر وضاحتی بیان سامنے آگیا۔
اداکارہ نیلم منیر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سوشل میڈیا پر گردش کرتی ان تمام خبروں کی تردید کر دی۔
نیلم منیر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میرے بارے میں بہت ساری افواہیں گردش کر رہی ہیں اس لیے میں نے سوچا کہ وضاحت دے کر غلط خبریں پھیلنے سے روک دوں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ہاں! میں نے شادی کر لی ہے لیکن میں شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی۔
نیلم منیر نے مزید کہا کہ اداکاری میرا جنون ہے تو میں کسی ایسی چیز کو کیسے چھوڑ سکتی ہوں جس سے مجھے بہت زیادہ محبت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News