Advertisement

عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار قرار دے دیا

عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار قرار دے دیا

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان نے بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار قرار دے دیا۔

اداکار عامر خان نے کافی برسوں سے اپنے ہم عصر سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا لیکن ایک انٹرویو میں دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ 30 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے اور اس کی پروموشنز کے دوران ایک خصوصی پروگرام ’’سکندر میٹس گجنی‘‘ میں عامر خان بھی شریک تھے۔

اس پروگرام میں دونوں اسٹارز نے اپنی پرانی یادیں تازہ کیں اور مزاحیہ جملوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔

اس موقع پر عامر خان نے اپنے دو ٹوک انداز میں اعتراف کیا کہ سلمان خان ان سے بہتر اداکار ہیں۔

Advertisement

جس پر فلم سکندر کے ہدایتکار نے برجستہ کہا کہ سلمان خان جذباتی مناظر خاص طور پر رونے والے مناظر میں کافی مہارت رکھتے ہیں۔

اس پر سلمان خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یہ سب آپ کی وجہ سے ہے، سر! میں آپ کو دیکھ کر سوچتا تھا کہ یاخدا یہ آدمی تو کمال کر رہا ہے، اس کے کندھوں پر سکندر کا بوجھ ہے، پھر اسے اپنی بیوی اور بچوں کے پاس بھی جانا ہے اور اگلے دن سیٹ پر بھی واپس آنا ہے۔ اور اس کے بعد اسے مجھے بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔

اداکار عامر خان نے بھی ہدایتکار کی بات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان جذباتی مناظر بہت اچھے انداز میں فلم بند کرواتے ہیں۔

یاد رہے کہ گجنی عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی اور سلمان خان کا دعویٰ ہے کہ ان کی فلم سکندر بھی چھپڑ پھاڑ کامیابی حاصل کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version