Advertisement

مریم نواز کے ایم ایس میو اسپتال کو فارغ کرنے پر عفت عمر کی تنقید

مریم نواز کے ایم ایس میو اسپتال کو فارغ کرنے پر عفت عمر کی تنقید

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے میو اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فارغ کرنے پر پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے تنقید کی ہے۔

عفت عمر نے مریم نواز کی میؤ اسپتال کے دورے کی وائرل ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے اپنے ایکس پیغام میں لکھا ہے کہ میرے خیال میں ایک افسر کی یوں سرِعام تذلیل کرنا درست نہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس شخص کی بات سنے اور مناسب تفتیش کیے بغیر کسی کو قومی ٹیلی ویژن پر برطرف کرنا درست بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 6 مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی میو اسپتال آمد کے موقع پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے تھے، ان شکایات پر وزیراعلیٰ شدید برہم ہو گئی تھیں۔

انہوں نے میو اسپتال کی انتظامیہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ایم ایس کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version