Advertisement

کومل میر نے کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر خاموشی توڑ دی

کومل میر نے کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر خاموشی توڑ دی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر نے کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں کومل میر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی کاسمیٹک سرجری اور جسمانی تبدیلیوں سے متعلق افواہوں پر کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے کاسمیٹک سرجری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے اب ہر کوئی کاسمیٹک پروسیجر کروا رہا ہے، عام لوگ تو مشہور شخصیات سے بھی زیادہ علاج کروا رہے ہیں۔

کومل میر کا کہنا تھا کہ میں جب فیشل کے لیے جاتی ہوں تو گھریلو خواتین کو بھاری بل ادا کرتے دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں، مگر میں نے خود اپنے اوپر ایسا کچھ نہیں کروایا، قسم کھا کر کہتی ہوں! لوگ میرے گال دیکھ رہے ہیں مگر میری ڈبل چِن نہیں دیکھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم لوگ مجھے موٹا ہونے پر کیوں شرمندہ کرتے ہیں، جب میں دبلی پتلی تھی تب بھی یہی کرتے تھے، میرا نہیں خیال کہ میں موٹی ہوئی ہوں، میں نے صرف 6 کلو وزن بڑھایا ہے اور یہ ایک ڈرامے کے لیے کیا تھا مگر بدقسمتی سے پروجیکٹ اب مؤخر ہوگیا ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے اپنے ناقدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ٹرولرز کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میرے وزن بڑھنے سے حسد مت کریں، مجھے جینے دیں، میں جلد ہی جِم جاؤں گی اور اپنے جسم کو ٹون کر لوں گی۔

کومل میر نے مزید کہا کہ جو لوگ ڈائٹ پلان مانگ رہے ہیں وہ بھی انتظار کریں، میں جلد ہی شیئر کروں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version