Advertisement

رنویر سنگھ کے ساتھ ’ڈان 3‘ میں کون سی ہیروئن جلوہ گر ہوں گی؟

رنویر سنگھ کے ساتھ ’ڈان 3‘ میں کون سی ہیروئن جلوہ گر ہوں گی؟

بالی ووڈ کی ایکشن فلم ’’ڈان 3‘‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ کا نام سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کیارا ایڈوانی کے انکار کے بعد کریتی سینن کو فلم ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا گیا جو پہلی مرتبہ رنویر سنگھ کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اس سے قبل فلم میں کیارا اڈوانی کو مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا گیا تھا لیکن اپنے حمل کی وجہ سے وہ اس پروجیکٹ سے الگ ہو گئیں۔

اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کریتی سینن ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں اور وہ جلد ہی معاہدے پر دستخط کرنے والی ہیں۔

سال 2024 میں بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ رنویر سنگھ کو ’ڈان‘ فرنچائز کے تیسرے ڈان کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے، جو امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد یہ کردار نبھائیں گے۔

Advertisement

اس کے بعد فلم ’ڈان 3‘ کا باضابطہ اعلان کیا گیا جس میں فرحان اختر ایک دہائی بعد بطور ہدایتکار واپسی کریں گے۔

بھارتی کے ذرائع کے مطابق فلم کا اسکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور ایکشن مناظر کے لیے بین الاقوامی اسٹنٹ ٹیم کے ساتھ مشاورت جاری ہے، تاہم شوٹنگ کا آغاز اکتوبر یا نومبر 2025 میں متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version