انمول بلوچ نے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

انمول بلوچ نے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی شادی کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کو اپنے انسٹاگرام پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری شادی نہیں ہوئی اور جب کبھی ایسا ہوگا تو میں خود اپنے مداحوں کو آگاہ کروں گی۔
انسٹاگرام پر دی گئی وضاحت میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ جب وقت آئے گا میں خود اپنے فینز اور انڈسٹری کو اطلاع دوں گی، یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں، ہر چیز پر یقین نہ کریں جو آپ آن لائن دیکھتے ہیں۔
انمول بلوچ نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فی الحال شادی کی کوئی بات نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ افواہیں سوشل میڈیا پر اس وقت پھیلیں جب عید اسپیشل مارننگ شو میں میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں شادی شدہ شخصیات کو مبارکباد دیتے ہوئے انمول کا نام لیا جس پر گلوکار فلک شبیر نے بھی انکو مبارکباد دی۔
اس بات نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا اور مداح سمجھنے لگے کہ شاید انمول نے خفیہ نکاح کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

