Advertisement

ہانیہ عامر اور کرینہ کپور کا ایک ہی طرح کا لباس و انداز، بہتر کون؟

ہانیہ عامر اور کرینہ کپور کا ایک ہی طرح کا لباس و انداز، بہتر کون؟

پاکستانی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر اور بالی ووڈ حسینہ کرینہ کپور نے ایک ہی جیسے رنگ کا لباس و مرر دوپٹہ لے کر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

حالیہ دنوں میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی ووڈ کی اسٹائل کوئین کرینہ کپور خان کے ایک جیسے مرر دوپٹہ لُک نے سوشل میڈیا پر خاصی دھوم مچائی ہوئی ہے۔

ہانیہ عامر نے اس خاص دوپٹے کو نہایت نفاست اور جدت سے اسٹائل کیا اور اپنے فینز سے خوب داد وصول کی، ان کا میک اپ، ہیئر اسٹائل اور مجموعی انداز سادگی میں خوبصورتی کی مثال بن گیا۔

Advertisement

اس سے پہلے کرینہ کپور خان کو بھی یہی مرر ورک دوپٹہ پہنے دیکھا گیا تھا لیکن انہوں نے اسے ایک انارکلی لباس اور روایتی جیولری کے ساتھ پہنا تھا اور ان کا انداز کافی شاہانہ، کلاسیکل اور مکمل بالی ووڈ اسٹائل میں تھا۔

 جیولری، پرفیکٹ ہیئر اسٹائل اور اعتماد کے ساتھ کرینہ نے اس دوپٹے کو ایک بالکل مختلف لُک میں پیش کیا۔

جیسے ہی ہانیہ عامر کی اس دوپٹے کے ساتھ تصاویر سامنے آئیں سوشل میڈیا پر موازنہ شروع ہو گیا۔

کچھ صارفین نے کہا کہ ہانیہ کی سادگی میں خوبصورتی ہے، وہ ہر چیز کو اپنا بنا لیتی ہیں جبکہ دوسرے صارفین کا کہنا تھا کہ کرینہ کا شاہی انداز اور جیولری اس دوپٹے کے ساتھ زیادہ انصاف کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version