Advertisement

قتل کی دھمکی؛ سلمان خان کا پہلا مبہم بیان سامنے آگیا

قتل کی دھمکی؛ سلمان خان کا پہلا مبہم بیان سامنے آگیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی کے کچھ ہی گھنٹے بعد ان کا مبہم بیان سامنے آ گیا۔

قتل کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنی جم سیشن کی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کی فٹنس اور نمایاں بائسپس مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

جم کے ٹریننگ سیشن سے جاری تصاویر کے کیپشن میں سلمان خان نے لکھا ہے کہ حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا شکریہ۔

سوشل میڈیا پر سلمان خان کی یہ نئی تصویر اور اس میں دکھائی دینے والی ان کی محنت اور فٹنس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے جس کے بعد اس پر تعریف کرنے والوں کی لائن لگ گئی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی گاڑی کو بم سے اڑا دینے کی نئی دھمکی موصول ہوئی ہے، تاہم یہ دھمکی سلمان خان کو پیر کے روز واٹس ایپ کے ذریعے ممبئی کے ورلی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے آفیشل نمبر پر بھیجی گئی ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان کو ان کے گھر میں قتل کر دیا جائے گا اور ان کی کار کو بم سے اُڑا دیا جائے گا۔

Advertisement

سلمان خان کو گزشتہ 2 سالوں میں 5 ویں مرتبہ جان سے مار دینے کی دھمکی موصول ہوچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version