Advertisement

سوناکشی سنہا کی نئی فلم ’’نکیتا رائے‘‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

سوناکشی سنہا کی نئی فلم ’’نکیتا رائے‘‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی فلم ’’نکیتا رائے‘‘ 30 مئی کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

سوناکشی سنہا کی نئی تھرلر فلم انسانی ذہن کی پیچیدگیوں، روحانی پہلوؤں اور جذباتی کمزوریوں پر مبنی کہانی پیش کرے گی۔

فلم کے ہدایتکار سوناکشی سنہا کے بھائی کش ایس سنہا ہیں جبکہ اس فلم میں ارجن رامپال، پاریش راول اور سہیل نیّر نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔

فلم کے پروڈیوسرز نکی بھگنانی اور وکی بھگنانی ہیں، جنہوں نے اسے ایک منفرد کہانی قرار دیا ہے جو روایتی فلموں کے دائرے سے ہٹ کر ہے۔

پروڈیوسرز کے مطابق فلم ’نکیتا رائے‘ ایک طاقتور کاسٹ، سنسنی خیز کہانی اور کش سنہا کی منفرد ہدایتکاری کا امتزاج ہے جو ناظرین کیلئے ایک نیا تجربہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version