سحر ہاشمی کا محبت میں دھوکا کھانے کا انکشاف

سحر ہاشمی کا محبت میں دھوکا کھانے کا انکشاف
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی نے محبت میں دھوکا کھانے کا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سحر ہاشمی نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے محبت اور شوبز سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔
سحر ہاشمی نے انکشاف کیا کہ کم عمری میں انہیں ایک طرح سے محبت میں دھوکا ملا، جس شخص کو وہ پسند کرتی تھیں، انہوں نے ان سے محبت کرنے سے انکار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کالج کے دنوں میں مجھے ایک شخص سے محبت ہو گئی تھی لیکن اس شخص نے مجھے رد کر دیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کالج کے شروع میں ہی ایک لڑکے کو پسند کیا، مگر اس نے مجھے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ مجھ سے 5-6 سال بڑا ہے اور وہ اس رشتے کو سنجیدگی سے نہیں دیکھتا۔
سحر ہاشمی نے کہا کہ خوبصورتی یا معصومیت کسی کو دھوکے سے نہیں بچا سکتی، محبت میں دھوکہ ملنا انسان کو اندر سے توڑ دیتا ہے، لیکن میں نے اس سے سیکھا کہ اپنی قدر کرنا سب سے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ خوش شکل، دراز قد، پیاری آنکھوں اور خیال رکھنے والے شخص سے شادی کریں گی۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہیں بچپن سے اداکاری کا شوق نہیں تھا لیکن بعد میں فلم اور ڈراما کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہیں اداکاری کرنے کا شوق ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

