Advertisement

ملائکہ اروڑا کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

ملائکہ اروڑا کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائکہ اروڑا کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی کی ایک عدالت نے اداکارہ ملائکہ اروڑا کے خلاف سیف علی خان 2012 ہوٹل حملہ کیس میں بطور گواہ مسلسل غیر حاضری پر قابلِ ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کردیے ہیں۔

عدالت نے رواں ماہ کے اختتام تک قابلِ ضمانت وارنٹ کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹل حملہ کیس 2012 میں ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک این آر آئی بزنس مین اقبال شرما پر مبینہ حملے سے متعلق ہے۔

یہ واقعہ 22 فروری 2012 کو اس وقت پیش آیا جب سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور، ان کی بہن کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑا، امرتا اروڑا اور کچھ دیگر دوستوں کے ہمراہ ہوٹل میں ڈنر کیلئے موجود تھے۔

Advertisement

پولیس کے مطابق اقبال شرما نے فنکاروں کی جانب سے کیے گئے شور و غل پر اعتراض کیا تو سیف نے مبینہ طور پر بزنس مین کو دھمکایا اور انکی ناک پر مکا مارا جس سے انہیں ناک کا فریکچر ہوا جبکہ اس بزنس مین نے یہ بھی الزام لگایا کہ سیف اور انکے ساتھیوں نے انکے سسر رمن پٹیل پر بھی حملہ کیا۔

اس کیس پر بطور گواہ پیش ہونے کے کیلئے اداکارہ ملائکہ اروڑہ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا تاہم اداکارہ تاحال پیش نہ ہوئیں اس لئے اداکارہ کیخلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا ہے جو اس سے قبل بھی ایک مرتبہ جاری کیا جاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version