Advertisement

بینک فراڈ کیس: اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کروادیا

بینک فراڈ کیس: اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کروادیا

لاہور: شوہر عاطف احمد خان کے خلاف بینک مبینہ فراڈ کے کیس میں اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔

کروڑوں روپے فراڈ میں نادیہ حسین کے بینفشری ہونے کا معاملے پر اداکارہ بیان ریکارڈ کروانے ایف آئی اے کے دفتر پہنچیں۔

اداکارہ نے 2 صفحات پر مشتمل اپنا بیان ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو ریکارڈ کروایا، جس میں شوہر کی جانب سے دیے گئے پیسوں پر بیوٹی سلون لگانے کا اعتراف کیا۔

نادیہ حسین سے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے دفتر میں ایک گھنٹہ پوچھ گچھ کی گئی، ایف آئی اے نے شوہر کے اکاؤنٹس سے نادیہ کے اکاؤنٹس میں رقوم منتقلی پر سوالات کیے۔

ایف آئی اے نے نادیہ حسین سے سوال کیا کہ 2 کروڑ 64 لاکھ روپے کی رقم کہاں استعمال کی گئی؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میرے شوہر نے مجھے سلون کے لیے پیسے دیے تھے، لکی ون اور طارق روڈ پر اپنی برانچ میں وہ پیسے لگائے۔

Advertisement

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے پیسے میرے شوہر نے دیے مجھے نہیں پتہ وہ کہاں سے آئے، میرے سلون انہی پیسوں سے بنے اور میں نے ٹیکس ریٹرن میں بھی ان پیسوں کو ڈکلیئر کیا۔

اداکارہ سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کیس میں وکلا کے ہمراہ آئیں، جس پر ایف آئی اے افسر نے کہا کہ بیان کسی غیرمتعلقہ شخص کے سامنے ریکارڈ نہیں کرسکتے، آپ پہلے وکلاء سے مشورہ کر لیں کیا کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version