Advertisement

پہلگام واقعہ؛ بھارت کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے، نادیہ خان

پہلگام واقعہ؛ بھارت کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے، نادیہ خان

پہلگام واقعہ؛ بھارت کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے، نادیہ خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ خان نے پہلگام واقعے پر بھارت کے خلاف اپنے دوٹوک مؤقف میں کہا ہے کہ بھارت کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔

نادیہ خان نے پہلگام واقعے سے متعلق اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ یہ بھارت کا ایک اور جھوٹا فالس فلیگ آپریشن ہے، جس کا مقصد پاکستان پر الزام تراشی کر کے دنیا کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ چالیں دراصل پاکستان کے پانی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہیں، جو سندھ طاس معاہدے کے تحت ہمارا حق ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ جب بھی کوئی اہم امریکی یا مغربی وفد بھارت کا دورہ کرتا ہے، تو عین اسی وقت وہاں دہشت گردی کا کوئی نہ کوئی واقعہ پیش آجاتا ہے؟ سمجھوتہ ایکسپریس، ممبئی حملے اور پہلگام جیسے واقعات صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیے گئے، یہ سب بھارت کی سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: عدنان جیلانی اداکارہ نادیہ خان پر برس پڑے!!!

Advertisement

نادیہ خان نے اپنے دوٹوک مؤقف میں کہا کہ نہ تو ہم بےوقوف ہیں، نہ ہی دنیا اب ان چالاکیوں سے ناواقف ہے، پاکستانی قوم بیدار ہو چکی ہے اور ہر سازش کا بھرپور جواب دے گی۔

واضح رہے کہ نادیہ خان کی اس جرات مندانہ گفتگو نے صارفین کے دلوں کو چھو لیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کے حق میں تحسین و ستائش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جو ان کی بےساختگی اور سچائی کا اعتراف کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version