دانش تیمور نے ڈرامہ انڈسٹری میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

دانش تیمور نے ڈرامہ انڈسٹری میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل دانش تیمور نے اپنی بہترین اداکاری سے ڈرامہ انڈسٹری میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس ڈیجیٹل دور میں کئی ڈرامے اربوں ویوز حاصل کر چکے ہیں۔
دانش تیمور وہ واحد اداکار بن چکے ہیں جن کے صرف دو ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 8 ارب سے زیادہ ہوگئی۔
دانش تیمور کے ریکارڈ توڑنے والے ڈراموں میں ’’جان نثار نے تقریباً 3 ارب اور ’’کیسی تیری خود غرضی‘‘ نے 5 ارب ویوز حاصل کیے۔
اس ریکارڈ کے ساتھ دانش تیمور کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نیا اعزاز حاصل ہوا ہے جو ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ دانش تیمور کے کیریئر کا آغاز 2005 میں ’’دو سال بعد‘‘ سے کیا اور پھر ’’ڈریکولا‘‘ نے بھی کامیابی حاصل کی۔
ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’’رہائی‘‘، ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘‘، ’’دیوانگی‘‘ اور ’’عشق‘‘ شامل ہیں مگر ’’جان نثار‘‘ اور ’’کیسی تیری خود غرضی‘‘ نے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News