چھوٹے بہن بھائیوں سے اب کوئی تعلق نہیں، سونو ککڑ کا اعلان

چھوٹے بہن بھائیوں سے اب کوئی تعلق نہیں، سونو ککڑ کا اعلان
معروف پلے بیک سنگر سونو ککڑ نے اچانک اپنے سوشل میڈیا پر ایک دل دکھانے والا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کا اپنے بہن بھائیوں سے کوئی تعلق نہیں۔
حال ہی میں سونو ککڑ نے ایک چونکا دینے والا بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کیا جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اب اپنی چھوٹے بہن بھائی، نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ سے تعلقات ختم کر رہی ہیں۔
سونو ککڑ کی جانب سے اس جذباتی پوسٹ نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔
سونو ککڑ نے اپنے مداحوں کے نام ایک جذباتی پیغام میں لکھا کہ میں انتہائی دل گرفتگی کے ساتھ یہ اطلاع دے رہی ہوں کہ میں اب دو باصلاحیت سپر اسٹارز ٹونی ککڑ اور نیہا ککڑ کی بہن نہیں رہی، یہ فیصلہ میں نے گہرے دکھ کے ساتھ کیا ہے۔
یہ پیغام وائرل ہونے کے کچھ دیر بعد ہی سونو ککڑ نے اسے ڈیلیٹ کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں ہونے لگیں۔
سونو ککڑ کی جانب سے پوسٹ میں وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا تھا، جس سے انٹرنیٹ صارفین میں تشویش مزید بڑھ گئی۔
تاہم اس معاملے پر نیہا اور ٹونی ککڑ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
سونو ککڑ کی جانب سے اپنی بہن نیہا اور بھائی ٹونی ککڑ سے لاتعلقی کا یہ اعلان ان کے مداحوں کے لیے پریشان کن ثابت ہوا ہے اور تمام مداحوں کی نظریں اس خاندان کے اگلے قدم پر لگی ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News