Advertisement

سیکیورٹی کہاں تھی؟ ماہرہ خان کے ساتھ لندن میں بدتمیزی پر مشی خان کا ردعمل

سیکیورٹی کہاں تھی؟ ماہرہ خان کے ساتھ لندن میں بدتمیزی پر مشی خان کا ردعمل

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کو حال ہی میں لندن میں مداحوں کے ایک بے قابو ہجوم کا سامنا کرنا پڑا، جس پر سینئر اداکارہ مشی خان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے واقعے کی مذمت اور سیکیورٹی اقدامات پر سوالات اٹھائے ہیں۔

واقعے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان ایک عوامی تقریب میں شرکت کے دوران مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، جہاں کچھ افراد نے نازیبا اور غیرمہذب رویہ اختیار کیا، تاہم اس صورتحال پر شوبز انڈسٹری کی سینئر فنکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ایک باوقار، مشہور اور پروفیشنل اداکارہ کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا، ہر فنکار کی ایک ذاتی حدود ہوتی ہیں، جن کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔

انہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات میں جہاں ہجوم متوقع ہو، وہاں سیکیورٹی کو ہر لمحہ چوکس رہنا چاہیے، سوال یہ ہے کہ جب ہجوم حد سے بڑھا، تب سیکیورٹی اہلکار کہاں تھے؟

مشی خان نے اپنی بات کو سمیٹتے ہوئے عوام اور منتظمین دونوں سے اپیل کی کہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے، مشہور شخصیات بھی انسان ہوتی ہیں، انہیں بھی تحفظ اور عزت کی اتنی ہی ضرورت ہوتی ہے جتنی کسی عام فرد کو ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جہاں مداحوں نے نہ صرف ماہرہ خان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا بلکہ تقریب کے منتظمین سے سخت اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version