Advertisement

نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز “جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو” کی ریلیز مؤخر

نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز "جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو" کی ریلیز مؤخر

نیٹ فلکس کی تاریخ میں پہلی بار شامل کی جانے والی پاکستانی سیریز “جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو” کی ریلیز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

ابتدائی طور پر جون 2025 میں پیش کیے جانے والے اس پراجیکٹ کو اب رواں سال کے آخر یعنی اکتوبر یا نومبر تک مؤخر کر دیا گیا ہے جبکہ حتمی ریلیز تاریخ کا اعلان ابھی باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے پیچھے پروڈکشن ٹیم کا مقصد سیریز کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے، پوسٹ پروڈکشن میں اضافی وقت اس لیے درکار ہے تاکہ ناظرین کو ایک اعلیٰ معیار کی، بین الاقوامی سطح پر قابلِ فخر پروڈکشن فراہم کی جا سکے۔ پروڈکشن ٹیم کا مؤقف ہے کہ تکنیکی پہلوؤں پر مزید محنت سے سیریز کو عالمی ناظرین کے لیے یادگار بنایا جا سکتا ہے۔

“جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو” کو پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں ملک کی سب سے بڑی اور نامور کاسٹ شامل ہے۔

Advertisement

فواد خان، ماہرہ خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، اقرا عزیز، احد رضا میر اور بلال اشرف جیسے اسٹارز اس سیریز کا حصہ ہیں، جو اسے نہ صرف پاکستانی بلکہ بین الاقوامی ناظرین کے لیے بھی انتہائی پُرکشش بنا رہے ہیں۔

سیریز کی تاخیر نے شائقین کو اگرچہ مزید انتظار پر مجبور کردیا ہے، تاہم پروڈکشن ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ناظرین کے بہترین تجربے کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version