بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک

بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک
بھارت میں متعدد پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں۔
پہلگام واقعے کی حقیتت سامنے لانے اور مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک کرنے پر بھارت سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگانے کے بعد اب پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جن پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگائی گئی ہے، ان میں ماہرہ خان، ہانیہ عامر، سجل علی، صنم سعید، اقرا عزیز، بلال عباس خان اور گلوکار علی ظفر شامل ہیں۔
ان کے علاوہ دیگر مزید پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبر: بھارت میں بول نیوز پر پابندی عائد
واضح رہے کہ اس سے قبل خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور آزادی اظہار کا علمبردار قرار دینے والے بھارت نے پہلگام واقعے کے حقائق سامنے لانے پر پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل بول نیوز سمیت 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی تھی، جن میں ڈان نیوز، جیو نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز، رفتار، سنو اور صحافیوں کے چینلز عاصمہ شیرازی، ارشاد بھٹی، عمر چیمہ، منیب فاروق، پاکستان ریفرنس، سما اسپورٹس، عزیر کرکٹ اور رضی نامہ شامل ہیں۔
ان چینلز اور اینکرز نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سمیت دیگر جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی تھی جس کے بعد ان پر مودی سرکار نے بھارتی فوج کے خلاف گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔
الزام میں صرف اتنا کہا گیا ہے کہ یہ چینلز اشتعال انگیز اور حساس مواد نشر کر رہے ہیں جب کہ پہلگام واقعے کی حقیقتیں آشکار کرنے پر بھارتی میڈیا تلملا گیا ہے اور کہا جارہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں ہوئے پہلگام واقعے پر جھوٹا اور گمراہ کن بیانیہ پیش کیا جا رہا ہے تاہم اس کی مثال پیش نہیں کی گئی۔
بھارت کی جانب سے جن یوٹیوب چینلز پر پابندی لگائی گئی ہے ان کے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد 63 ملین سے بھی زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News