Advertisement

عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بند، مداحوں میں غم وغصے کی لہر

عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بند، مداحوں میں غم وغصے کی لہر

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا، جس کے بعد مداحوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی صارفین جب عابدہ پروین کے پروفائل تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں، تو انہیں ایک پیغام موصول ہو رہا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں کیونکہ قانونی درخواست پر عمل کیا گیا ہے۔

اس پابندی کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی اور پاکستانی مداحوں کی جانب سے شدید افسوس اور ناراضی کا اظہار کیا جارہا ہے، کئی صارفین نے اس فیصلے کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فن اور موسیقی کو سیاسی تنازعات سے الگ رکھا جائے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک

واضح رہے کہ یہ اقدام بھارت میں حالیہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور اس کے عوام، خصوصاً اہم اور مشہور شخصیات کے خلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں کا نتیجہ ہے، اس سے قبل بھی کئی معروف پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔

Advertisement

اس پابندی نے دونوں ممالک کے مداحوں کے درمیان ایک نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا سیاسی وجوہات کی بنا پر ثقافت اور فن کو قربان کیا جانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version