Advertisement

ہانیہ عامر کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل

ہانیہ عامر کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس پر صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

پاکستان کی مقبول اداکارہ اور سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں شامل ہانیہ عامر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر ہیں۔

انسٹاگرام پر 18.6 ملین فالوورز رکھنے والی ہانیہ عامر نے حال ہی میں چند تصاویر شیئر کیں، جنہیں بعض سوشل میڈیا صارفین نے “بولڈ” قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا، تصاویر منظرِ عام پر آتے ہی مختلف حلقوں میں بحث کا آغاز ہو گیا۔

کئی صارفین نے ہانیہ کے انداز پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے رائے دی کہ اداکارہ کو اپنے مقام اور اثر و رسوخ کو مدِنظر رکھتے ہوئے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے جبکہ بعض صارفین نے کہا کہ عوامی شخصیات کو ایسا رویہ اختیار کرنا چاہیے جو نوجوانوں کے لیے مثبت مثال قائم کرے۔

دوسری جانب کئی مداحوں نے ہانیہ عامر کی خوداعتمادی اور اظہارِ رائے کے حق کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو اپنی شناخت کے اظہار کا حق حاصل ہے اور تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے مثبت گفتگو کو فروغ دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر حالیہ برسوں میں کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version