کومل میر کے استنبول میں سیر سپاٹے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کومل میر کی سیرو تفریح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ کومل میر ان دنوں ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں اپنی چھٹیاں گزار رہی ہیں، اس دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر مسجد کے دورے سمیت دیگر خوبصورت مقامات کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں ان کے مداحوں نے خوب سراہا۔
اس موقع پر کومل میر نے چاکلیٹ براؤن رنگ کا بغیر آستینوں والا مغربی لباس زیب تن کیا اور مسجد کے احترام میں اسی رنگ کا اسکارف بھی اوڑھا، ان کا یہ انداز فیشن اور روایت کا امتزاج پیش کرتا دکھائی دیا۔
تاہم، ان کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا، کچھ مداحوں نے ان کے انداز کو سراہا جبکہ بعض نے تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے لکھا کہ اسکارف پہننا تب مؤثر ہوتا ہے جب لباس مکمل طور پر باوقار ہو، ایک اور نے کہا کہ اللہ کے لیے اسکارف اور دوسروں کے لیے مغربی لباس؟
سوشل میڈیا کے ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ہانیہ عامر کی نقل کا کوئی فائدہ نہیں، یہ انداز اسی پر ہی اچھا لگتا ہے جبکہ کچھ صارفین نے ان کی ذاتی زندگی سے متعلق غیر ضروری تبصرے بھی کیے، جن میں معروف شخصیات کے موازنہ کا عنصر نمایاں تھا۔
واضح رہے کہ کومل میر حالیہ دنوں میں اپنے وزن میں تبدیلی اور نئی لک کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر خبروں میں تھیں، جہاں ان کے چاہنے والے اور ناقدین دونوں ہی ان پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

