Advertisement

ایلون مسک کی بیٹی کا ماڈلنگ کی دنیا میں قدم، سوشل میڈیا پر دھوم

ایلون مسک کی بیٹی کا ماڈلنگ کی دنیا میں قدم، سوشل میڈیا پر دھوم

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی بیٹی ویوین جینا ولسن کے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی بیٹی ویوین جینا ولسن نے ماڈلنگ کیریئر کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، انہوں نے 15 مئی کو معروف فیشن برانڈ “وائلڈ فینگ” کی نئی مہم میں بطور ماڈل شرکت کر کے فیشن انڈسٹری میں اپنا پہلا قدم رکھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ مہم شناخت، خود اعتمادی اور خود اظہار جیسے اہم موضوعات پر مبنی ہے، جس میں ویوین کو مختلف ملبوسات میں پُراعتماد انداز میں ماڈلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

21 سالہ ویوین، جو کہ ایلون مسک اور مصنفہ جسٹین ولسن کی بیٹی ہیں، انہوں نے اس مہم کے دوران نہ صرف ماڈلنگ کی بلکہ ایک خصوصی ٹی شرٹ بھی ڈیزائن کی، جس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی “دی ٹریور پراجیکٹ” کو دی جائے گی۔

وائلڈ فینگ کی سی ای او ایما میکلروئے کے مطابق ویوین بہادری، ذہانت اور بے باکی کی علامت ہیں اور ہم ان کے ساتھ یہ مہم لانچ کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ویوین 2022 میں اُس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے قانونی طور پر اپنا نام اور صنفی شناخت تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version