Advertisement

فیروز خان پر تنقید، نادیہ افگن کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

فیروز خان پر تنقید، نادیہ افگن کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ نادیہ افگن کو فیروز خان پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر ان کو فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔

اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکار فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

نادیہ افگن کے مطابق انہوں نے فیروز خان کے اداکاری کے انداز پر تنقیدی رائے دی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ مداحوں نے انہیں ہدف بنانا شروع کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں لکھا تھا ’ہم تمہیں مار ڈالیں گے‘ یا ’تمہاری جان لے لیں گے‘، یہ سن کر دکھ ہوا لیکن میں اپنے کام پر پُراعتماد ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ دھمکیاں زیادہ تر نئے اور گمنام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آئیں، جنہوں نے انہیں وقتی طور پر خوفزدہ کر دیا۔

نادیہ افگن نے مزید بتایا کہ ان کے مؤقف کی بعض فنکاروں اور لکھاریوں نے حمایت کی ہے لیکن بعض سوشل میڈیا صارفین حد سے تجاوز کر رہے ہیں، جو ایک خطرناک رجحان ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version