Advertisement

ہانیہ عامر نے اپنی ذات سے منسوب بھارتی میڈیا کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا

ہانیہ عامر نے اپنی ذات سے منسوب بھارتی میڈیا کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا

پاکستان کی مشہور اداکارہ، ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار ہانیہ عامر نے حالیہ واقعات کے تناظر میں اپنی ذات سے منسوب بھارتی میڈیا کی خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔

پاکستان کے خلاف جعلی سوشل میڈیا پوسٹ ہانیہ عامر کے نام سے وائرل ہوئی، جس نے سرحد کے دونوں اطراف عوام کو حیران کن طور پر چونکا دیا، تاہم اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اس معاملے کی وضاحت کر دی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ حال ہی میں میرے نام سے ایک بیان منسوب کیا جارہا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہا ہے، میں واضح طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ یہ بیان جھوٹا ہے، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، نہ میں ایسی باتوں کی حمایت کرتی ہوں اور نہ ہی یہ میرے نظریات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی حساس اور غمگین وقت ہے، اس کو سیاسی رنگ دینا اور الزامات کی سیاست کرنا صرف نفرت کو بڑھاتا ہے، ہمیں ہمدردی، انصاف اور شفا کی طرف قدم بڑھانا چاہیے۔

Advertisement

ہانیہ عامر نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے الزام لگانا صرف نفرت پھیلانے کے مترادف ہے۔

Advertisement

مداحوں سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ کی محبت میرے لیے بے حد اہم ہے اور میں آپ سب سے محبت کے ساتھ یہ درخواست کرتی ہوں کہ کسی بھی پوسٹ کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی سچائی کو ضرور چیک کر لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے بھارتی میڈیا ہانیہ عامر کا نام لے کر جھوٹی خبریں پھیلا رہا تھا، یہ سازش بھارتی عوام اور ہانیہ کے بھارتی مداحوں کو اداکارہ کے خلاف کرنے کی تھی۔

بھارتی میڈیا اپنے روایتی انداز میں ہانیہ عامر کو ملک مخالف جھوٹی پوسٹس کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کا ہانیہ عامر نے بھرپور جواب دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version