بھارتی بزدل فنکاروں کو اَن فولو کریں، حنا الطاف کا پاکستانیوں سے مطالبہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے پاکستانیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی بزدل فنکاروں کو اَن فولو کریں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر حنا الطاف نے حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں بھارتی فنکاروں کے رویے پر شدید ردِعمل دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان معصوم جانوں کے ضیاع کی ہمیشہ مذمت کرتا ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ہمارے دکھ کے لمحات میں وہاں خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔
حنا الطاف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے بھارتی فنکاروں کو “اَن فالو” اور “اَن سبسکرائب” کریں جو نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے پاکستانی فنکاروں سے بھی فاصلہ رکھا جائے جو ملک میں رہتے ہوئے قومی معاملات پر خاموشی اختیار کرتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں سے جُڑنے کی ضرورت نہیں جو غم کی گھڑی میں بھی صحیح بات کے ساتھ کھڑے نہ ہو سکیں۔
واضح رہے کہ حنا الطاف کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

